پاکستان
Time 24 دسمبر ، 2021

قائمہ کمیٹی نے ثاقب نثار کو اجلاس میں طلب نہ کرنے کی حکومتی ایڈوائس مسترد کردی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان رانا شمیم کو اجلاس میں طلب نہ کرنے کی حکومتی ایڈوائس مسترد کردی۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے چیئرمین قائمہ کمیٹی جاوید لطیف کو خط لکھ کر کہا تھا کہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے سے رانا شمیم اور ثاقب نثار کو بلانے کا معاملہ خارج کردیں۔ 

خط میں قائمہ کمیٹی کو ایجنڈا آئٹم نمبر 6 اور 7کو ایجنڈے سے نکالنے کا کہا گیا۔

دوسری جانب چیئرمین قائمہ کمیٹی میاں جاوید لطیف نے ایجنڈا آئٹمز نکالنے  سے معذرت کرلی ہے۔

میاں جاوید لطیف کا مؤقف ہے کہ ایجنڈا آئٹم کمیٹی کی اکثریتی رائے سے طے کیے گئے ہیں، فواد چوہدری شاید اسی وجہ سے کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھاکہ کمیٹی کے اکثریتی ارکان نے ثاقب نثار اور رانا شمیم کو بلانے کی حمایت کی تھی۔

قائمہ کمیٹی اطلاعات نے 29 دسمبر کو ثاقب نثار اور رانا شمیم کو طلب کررکھا ہے۔

مزید خبریں :