25 دسمبر ، 2021
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بازگشت ہے کہ بارکونسل نوازشریف کے لیےعدالت میں درخواست لارہی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بارکونسل کی جانب سے عدالت میں درخواست دینا مناسب نہیں۔
شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ نوازشریف نااہل ہوئے،ان کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنوانا قانونی طور پر مجھے سمجھ نہیں آتا۔