ویڈیو: لائیو کانسرٹ میں مداح کی بدتمیزی پر طلحہٰ انجم طیش میں آگئے

سوشل میڈیا پر طلحہ انجم کے اسلام آباد میں ہونے والے کانسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے: فائل فوٹو
سوشل میڈیا پر طلحہ انجم کے اسلام آباد میں ہونے والے کانسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے: فائل فوٹو 

ہپ ہاپ بینڈ ینگسٹرز  کے گلوکار طلحہ انجم دورانِ کانسرٹ مداح کی بدتمیزی پر غصے میں آگئے۔

سوشل میڈیا پر طلحہ انجم کے اسلام آباد میں ہونے والے کانسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کانسرٹ میں موجود مداح پر برہم ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں طلحہ انجم بدتمیز ی کرنے والے مداح سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ سب کچھ بہت اچھاچل رہا تھا تم نے میراموڈ بہت خراب کردیا۔

طلحہ انجم کا کہنا تھا کہ اگر تمہیں کچھ کرنا ہے تو پیچھے سے نہیں اسٹیج پر آکر کرو، یہاں میں تم سے سکیورٹی کے بغیر بھی نمٹ سکتا ہوں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین جہاں طلحہ انجم کے حمایت میں نظر آئے وہیں ان کے غصہ کرنے پر کچھ صارفین خفا بھی نظر آئے۔

مزید خبریں :