دنیا
Time 27 دسمبر ، 2021

اومی کرون کا خطرہ،کرسمس پر ہزاروں پروازیں منسوخ، ائیرلائن انڈسٹری کا کاروبار ٹھپ

کورونا وائرس کی قسم اومی کرون کے باعث کرسمس اور ویک اینڈ کی چھٹیوں پرائیرلائن انڈسٹری کا کاروبار ایک بار پھر ٹھپ ہوگیا۔

 رپورٹ کے مطابق اومی کرون کے خوف کے باعث دنیا بھرمیں تقریباً 8 ہزار پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اس کے علاوہ ہزاروں پروازیں تاخیرکا شکار ہوئیں، متعدد ائیرلائنز کے پائلٹس اور دیگر عملہ کورونا میں مبتلا ہوچکا ہے۔

آج بھی مزید 800 پروازیں منسوخ ہونے کا امکان ہے، دوسری جانب کورونا کیس کی اطلاع پر امریکا میں 60 سے زائد کروز شپس کی مانیٹرنگ جاری ہے اورکئی بحری جہازوں کو روک لیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ گذشتہ سال بھی کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ائیرلائنز انڈسٹری کو اربوں ڈالرزکا نقصان ہوا تھا۔


مزید خبریں :