دنیا
Time 28 دسمبر ، 2021

برطانیہ میں کرسمس کی تعطیلات میں بھی شہری بڑی تعداد میں کورونا میں مبتلا

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 98 ہزار سے زائد کورونا کے کیسز سامنے آ گئے  —فوٹو: فائل
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 98 ہزار سے زائد کورونا کے کیسز سامنے آ گئے  —فوٹو: فائل 

برطانیہ میں کرسمس کی تعطیلات میں بھی شہری بڑی تعداد میں کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 98 ہزار سے زائد کورونا کے کیسز سامنے آ گئے  جبکہ انگلینڈ کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بھی مارچ کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

برطانوی ہیلتھ سیکرٹری ساجد جاوید نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں سامنے آنے والے کیسز میں 90 فیصد کیسز اومی کرون کے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے نئے سال سے پہلےمزید پابندیوں کا امکان رد کر دیا ۔

مزید خبریں :