Time 28 دسمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

دلیپ کمار پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار کیلئےکس اداکارکو پیشکش کی گئی؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

برصغیرکے عظیم اداکار دلیپ کمار(یوسف خان) رواں سال 7 جولائی کو انتقال کرگئے تھے جس سے فلمی دنیا ایک  بڑے اداکار سے محروم ہوگئی۔

اب  بالی وڈ سے خبریں سامنے آرہی ہیں کہ معروف ہدایت کار اور فلمساز  سبھاش گئی دلیپ کمار پر ایک فلم (بایوپِک) بنانا چاہ رہے ہیں۔

خیال رہےکہ سبھاش گئی جوکہ خود دلیپ کمار کے بہت بڑے مداح ہیں انہوں نے دلیپ کمارکی تین سپر ہٹ فلموں سوداگر، ودھاتا اور کرما میں ساتھ کام بھی کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے باضابطہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم افواہیں ہیں کہ سبھاش گئی فلم میں دلیپ کمارکےکردارکےلیے ایک اور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے نام پر غورکررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلم میں کام کے لیے امیتابھ بچن کو پیشکش بھی کردی گئی ہے، دونوں اداکار فلم سوداگر میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں اور دونوں کے درمیان گہری دوستی بھی رہی ہے۔ 


مزید خبریں :