Time 28 دسمبر ، 2021
پاکستان

پی ایس ایل 23-2022 کے نشریاتی حقوق کا معاملہ، بےضابطگی کا ثبوت بھی سامنے آگیا

پی ٹی وی ، اے آر  وائی کنسور شیم کو  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 23-2022 کے نشریاتی حقوق دیے جانے کے معاملے میں ہونے والی بےضابطگی کا ثبوت بھی سامنے آگیا۔

پی ٹی وی کی جانب سے اگست میں دیے گئے اشتہار میں یہ بات بالکل واضح تھی کہ یہ اظہارِ دلچسپی صرف آئی سی سی ایونٹس کے لیے ہوگی اورکسی دوسرے ایونٹ پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا، لیکن اس بات کی کھلی خلاف ورزی کی گئی اور پی ایس ایل میں بھی اس کنسورشیم نے حصہ لیا اور پی ایس ایل کے حقوق بھی حاصل کرلیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے بھی پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) اور نجی ٹی وی اے آر وائی کنسورشیم کو پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 23-2022کے نشریاتی حقوق دینےکے معاملےکا نوٹس لیا تھا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے پی سی بی کو لکھےگئے خط میں سوال کیا گیا کہ پی ٹی وی نےکس کے احکامات پر اے آر وائی کے ساتھ کنسور شیم بنایا؟ اوپن ٹینڈر کیوں نہیں دیا ؟ آزادانہ طور پر بولی میں شرکت کیوں نہیں کی؟ 

مزید خبریں :