28 دسمبر ، 2021
حکومت گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس، جسٹس (ر) ثاقب نثار سے سوالات کیلئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے گریز کر رہی ہے۔
قائمہ کمیٹی کے چیئرمین میاں جاوید لطیف اس معاملے پر برہم ہوگئے اور کہا کہ حکومت ایوان کے بعد اب قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی بھی بلڈوز کر رہی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری قائمہ کمیٹی کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار اور رانا شمیم کی طلبی کے لیے تمام کمیٹی ممبرز یک آواز ہیں، کل قائمہ کمیٹی کا اجلاس ضرور ہوگا، رکاوٹ ڈالی گئی تو یہ اجلاس سرکاری ٹی وی کے ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر کریں گے۔