Time 29 دسمبر ، 2021
پاکستان

جگر کی پیوند کاری صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے جگر کی پیوند کاری کی سہولت کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر صحت کارڈ ڈاکٹر ریاض تنولی کا کہنا ہے کہ رواں سال صوبے کے اسپتالوں میں صحت پلس کارڈ سے 3 لاکھ 13 ہزار مریضوں کا مفت علاج کیا گیا جن میں دل کی سرجری، گردوں کے ڈائیلاسز اور دیگر بیماریوں کے مریض مستفید ہوئے اور صحت پلس کارڈ کی مد میں مریضوں پر 8 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں آئندہ سال جنوری سے جگر کی پیوند کاری صحت کارڈ پلس میں شامل کرلی جائے گی اور ایک سال کے دوران جگر کی پیوند کاری کے 100 مریضوں کا علاج کیا جائے گا، جگر کی پیوندکاری پر ایک مریض پر 51 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

دوسری جانب صوبے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے صحت پلس کارڈ کاؤنٹر کے سامنے ایسے مریضوں کی لمبی  قطاریں لگی ہوتی ہیں جو دور دراز علاقوں سے صحت پلس کارڈ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت کے لیے آتے ہیں۔

پشاور کے اسپتالوں میں مفت علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں :