30 دسمبر ، 2021
پاکستانی اداکارہ و میزبان جگن کاظم لائیو شو کے دوران لڑکھڑا کر گر پڑیں۔
سوشل میڈیا پر جگن کاظم کے شو میں گرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لائیو شو میں گلوکارہ شازیہ منظور پرفارم کررہی ہیں اور اس دوران جھومتے ہوئے انداز میں شازیہ منظور کے پاس آتی جگن کاظم توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے گرپڑیں۔
شازیہ منظور نے جگن کاظم کو سہارا دیتے ہوئے سنبھالا تاہم گلوکارہ خود بھی گرتے گرتے بچیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ علیزے شاہ بھی برائیڈل فیشن ویک کے تیسرے روز ریمپ پر چلتے ہوئے گِر پڑی تھیں جس دوران ان کے ہمراہ ریمپ پر شازیہ منظور بھی موجود تھیں۔