خاتون میک اپ آرٹسٹ نے شاہ رخ خان کا روپ دھار کر سب کو حیران کردیا

بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون میک اپ آرٹسٹ نے بالی وڈکے کنگ خان کا روپ دھار کر سب کو حیران کردیا۔

بھارتی دارالحکومت دہلی کی رہنے  والی میک اپ آرٹسٹ دکشیتا نےانسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ میک اپ کے ذریعے شاہ رخ خان بن گئیں۔

سوشل میڈیا پر دکشیتا کو  شاہ رخ خان کے روپ میں دیکھ صارفین بھی حیران رہ گئے اور ان کے فن کی تعریف کی۔

سوشل میڈیا پر دکشیتا کو شاہ رخ خان کے روپ میں دیکھ صارفین بھی حیران رہ گئے اور ان کے فن کی تعریف کی —فوٹو:  دکشیتا انسٹا گرام
سوشل میڈیا پر دکشیتا کو شاہ رخ خان کے روپ میں دیکھ صارفین بھی حیران رہ گئے اور ان کے فن کی تعریف کی —فوٹو:  دکشیتا انسٹا گرام

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ دکشیتا نے بالی وڈ اسٹار کا روپ دھارا ہو اس سے قبل وہ میک اپ کے ذریعے کئی شوبز شخصیات کی طرح بن چکی ہیں۔

 
دکشیتا بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے روپ میں — فوٹو:  دکشیتا انسٹا گرام
 دکشیتا بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے روپ میں — فوٹو:  دکشیتا انسٹا گرام 

اس کے علاوہ بھارتی میک اپ آرٹسٹ اداکار نواز الدین صدیقی کا روپ بھی دھار چکی ہیں۔

بھارتی میک اپ آرٹسٹ اداکار نواز الدین صدیقی کا روپ بھی دھار چکی ہیں۔ —فوٹو: دکشیتا انسٹا گرام
 بھارتی میک اپ آرٹسٹ اداکار نواز الدین صدیقی کا روپ بھی دھار چکی ہیں۔ —فوٹو: دکشیتا انسٹا گرام