Geo News
Geo News

Time 31 دسمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

عاصم اظہر اور طلحہ انجم کی لڑکپن کے دور کی ویڈیو وائرل

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور طلحہ انجم کی گلوکاری کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

انسٹاگرام پر عاصم اظہر اور طلحہ انجم کی لڑکپن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں گلوکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

22 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں عاصم اور طلحہ کو کم عمری میں بھی گلوکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا جاسکتاہے۔

صارفین عاصم اور طلحہ کی ویڈیو دیکھ کر حیران ہیں اور دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔