سال نو کیلئے اسٹیکرز اور وشز کیسے اور کہاں سے ڈاؤن لوڈ کیے جائیں؟

سوشل میڈیا پر ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں نئے سال کی مبارکبادوں کے لیے کسی پیمانے کی کوئی حد نہیں:فوٹوفائل
 سوشل میڈیا پر ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں نئے سال کی مبارکبادوں کے لیے کسی پیمانے کی کوئی حد نہیں:فوٹوفائل

سال نو کا  آخری سورج جلد ہی غروب ہونے کو  تیار ہے، ان آخری چند گھنٹوں کے بعد دنیا بھر میں سال نو کی تقریبات اور مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

اگرچہ کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے سبب سال نو کی تقریبات محدود پیمانے پر منعقد کی جائیں گی لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سال نو کی مبارکبادوں کے لیے کوئی حد نہیں ہے۔

گزشتہ چند سالوں کے دوران واٹس ایپ نے سال نو کی مبارکباد کی تقسیم کے لیے ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کیا کہ اگر آپ بھی اپنوں کو واٹس ایپ پر سال نو کی مبارکباد بھیجنا چاہتے ہیں تو چند اسٹیپس کو فولو کرتے ہوئے نت نئی وشز اپنوں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ اسمارٹ فون صارفین گوگل پلے اسٹور پر جائیں اور سرچ بار ٹیپ میں کرسمس واٹس ایپ اسٹیکر سرچ کریں اور اپنی پسند کی اسٹیکر ایپ کو انسٹال کرلیں۔

ڈاؤن لوڈ ہونے کا انتظار کریں اور اسی پیچ پر اوپن بٹن ٹیب کریں اس کے بعد واٹس ایپ پر استعمال کرنے کے لیے اپنی پسند کے اسٹیکرز کا انتخاب کرتے ہوئے پلس (+) یا ایڈ بٹن پر کلک کریں۔

اب واٹس ایپ کھولیں اور کسی بھی انفرادی فرد اور گروپ واٹس ایپ چیٹ پر اسٹیکر شیئر کریں، ایموجی آئیکن پر ٹیپ کریں اور GIFکے برابر میں موجود اسٹیکر آئیکن پر ٹیپ کریں اور اپنی پسند کا اسٹیکرز منتخب کرتے ہوئے اپنے پیاروں کو شیئر کریں۔

مزید خبریں :