کھیل
31 دسمبر ، 2021

روہت شرما جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر، نئے کپتان کا اعلان

روہت شرما اپنی انجری سے صحتیاب نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے —فوٹو: فائل
روہت شرما اپنی انجری سے صحتیاب نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے —فوٹو: فائل 

بھارتی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق حال ہی میں ویرات کوہلی کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بنائے جانے والے روہت شرما اپنی انجری سے صحتیاب نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق روہت شرما کی غیر موجودگی میں کے ایل راہول بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جسپریٹ بمرانائب کپتان ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورے پر ہے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے، روہت شرما انجری کے باعث ٹیسٹ سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

خیال رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز 19 جنوری سے شروع ہوگی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM