Time 31 دسمبر ، 2021
پاکستان

پہلی گولی مِس ہوئی پھر دوسری پستول سے فائر کیا گیا، بلال یاسین پر حملے کے عینی شاہد کا بیان

مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے رکن بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے عینی شاہد نے واقعے سے متعلق سب بتا دیا۔

 لاہور کے موہنی روڈ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

بلال یاسین کو زخمی حالت میں میو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بلال یاسین کو پیٹ میں دو گولیاں اور ٹانگ میں ایک گولی لگی ہے۔

اس حوالے سے عینی شاہد نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایاکہ بلال یاسین گھر کی یونین کونسل میں معمول کے مطابق نکلے تھے اور گھر سے تھوڑے فاصلے پر موہنی روڈ پر دو لڑکے پیچھے سے آئے۔

ان کا کہنا تھاکہ لڑکوں نے موٹر سائیکل روک کر ایک پستول نکالی اور  فائرنگ کی تو فائر مس ہوگئے، انہوں نے دوسری پستول نکال کر فائرنگ کی جو کہ بلال یاسین کو چھو کر نکلی اور دوسری گولی ٹانگ پر لگی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے بلال یاسین پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

مزید خبریں :