Time 01 جنوری ، 2022
کاروبار

منی بجٹ کے بعد موبائل فونز کتنے مہنگے ہوجائیں گے؟

صرف 30 سے 200 ڈالرز مالیت کے موبائل پر ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، دستاویز— فوٹو:فائل
صرف 30 سے 200 ڈالرز مالیت کے موبائل پر ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، دستاویز— فوٹو:فائل

منی بجٹ (فنانس ترمیمی بل 2021) کی منظوری کے بعد موبائل فون مزید مہنگے ہوجائیں گے۔

فنانس ترمیمی بل میں مہنگے موبائل پر رعایتی فکسڈ ٹیکس ختم کرکے 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق صرف 30 سے 200 ڈالرز مالیت کے موبائل پر ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اب 200 سے 350 ڈالرز کے موبائل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ہوگا، اس سے قبل 200 سے 350 ڈالرز مالیت کے موبائل پر 1750 روپے ٹیکس تھا۔

دستاویز کے مطابق اب 351 سے 500 ڈالرز مالیت کے موبائل فون پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا اور پہلے 351 سے 500 ڈالرز مالیت کے موبائل پر 5400 روپے فکسڈ ٹیکس تھا۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اب 501 ڈالر یا زائد مالیت کے موبائل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پہلے 501 ڈالر یا زائد مالیت کے موبائل پر 9270 روپے ٹیکس تھا۔

دستاویز کے مطابق اب 1300 ڈالر کے موبائل پر 9270 کی بجائے 42000 روپے ٹیکس ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں حکومت نے منی بجٹ پیش کیا تھا جس میں کئی سو ارب کے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔