پاکستان
Time 03 جنوری ، 2022

کیا نواز شریف واپس آئینگے اور انتخابات ہونگے؟ عمران خان کیلئے 2022 کیسا رہیگا؟

 
عمران خان کے لیے مہنگائی اور بے روز گاری سمیت بحرانوں کے بھنور میں شدت کا سگنل دے رہے ہیں:فوٹوفائل
 عمران خان کے لیے مہنگائی اور بے روز گاری سمیت بحرانوں کے بھنور میں شدت کا سگنل دے رہے ہیں:فوٹوفائل

سرگودھا: ماہر فلکیات پیر عبدالحمید نے سال 2022کو میاں نواز شریف کی وطن واپسی اور الیکشن کا سال قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کا ووٹ بینک کم ہونے اور  عمران خان کے لیے مہنگائی اور بے روزگاری سمیت بحرانوں میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

ماہر فلکیات پیر عبدالحمید نے روزنا مہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2022 عمران خان کے  لیے  مہنگائی اور بے روز گاری سمیت متعدد بحرانوں کے بھنور میں پھنسنے کا سگنل دے رہا ہے۔

عبد الحمید نے بتایا کہ 2022 میں حکومت کے کئی وزرا بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں اور مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم اپنی سیاسی ساکھ کو برقرار نہیں رکھ پائیں گے۔

2022 عالمی سطح پر کیسا رہے گا؟

ماہر فلکیات کے مطابق امریکا، جنوبی کوریا، بھارت، ترکی اور  بنگلا دیش کے سربراہان مملکت کے ستارے خطرات کا اشارہ دے کر انہیں سکیورٹی کو سخت کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں جبکہ ستاروں کے حساب سے چین تائیوان پر قبضہ اور سپر طاقت کا اعلان کر سکتا ہے۔

ماہر فلکیات کا بتانا ہے کہ 2025 تک عالمی جنگ چھڑنے کے مسلسل اشارے مل رہے ہیں اور اس دوران چین تائیوان اور  روس یوکرین پر قبضہ جما سکتا ہے۔

 انھوں نے مزید کہا کہ ستارے افغان حکومت کے روشن مستقبل کے ساتھ اس کے پاکستان میں نمایاں اثرات کا سگنل بھی دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :