Geo News
Geo News

Time 03 جنوری ، 2022
پاکستان

بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں پیشرفت، 2 اہم کرداروں کی شناخت کر لی گئی

لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بلال یاسین پر قاتلانہ حملے سے متعلق کیس کے 2 اہم کرداروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ساجد گرما اور محسن نے بلال یاسین پر فائرنگ کے لیے اسلحہ فراہم کیا، دونوں ملزمان نے شوٹرز کو بلال یاسین پر فائرنگ کے لیے بھیجا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کرداروں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، گرفتاری کے بعد واقعے کے محرکات کا علم ہو گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے اور وہ لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں :