Time 04 جنوری ، 2022
کھیل

شعیب اختر کی والدہ کے انتقال کے بعد چاہنے والوں سے درخواست

شعیب اختر کی والدہ کا انتقال 26 دسمبر 2021 کو ہوا تھا—فوٹو فائل
شعیب اختر کی والدہ کا انتقال 26 دسمبر 2021 کو ہوا تھا—فوٹو فائل

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر  نے والدہ کے انتقال کے بعد تمام چاہنے والوں سے درخواست کی ہے۔

شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر  پیغامات جاری کیے جس میں انہوں نے والدہ کی تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

سابق کرکٹر نے لکھا کہ ماں جی اب ہم میں نہیں لیکن ان کی دعائیں اور دیے گئے اسباق ہم سب کے ساتھ رہیں گے۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ ملک بھر سے آنے والے تمام بہن بھائیوں کا بہت مشکور ہوں، کورونا کی پھر سے بگڑتی صورت حال کے پیش نظر درخواست کروں گا کہ ہم گھر والوں کو کچھ وقت اکیلے درکار  ہے، اس لیے اب بس جہاں ہیں وہاں رہتے ہوئے والدہ کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ شعیب اختر کی والدہ کا انتقال 26 دسمبر  2021 کو ہوا تھا۔

مزید خبریں :