Time 04 جنوری ، 2022
کھیل

پی سی بی ایوارڈز 2021: مختلف کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے   2021 کے ایوارڈز کے لیے مختلف کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ کیٹیگریز میں میچ وننگ پرفارمنس آف دی ایئر، ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر، ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، ویمنز کرکٹر آف دی ایئر اور ٹیسٹ کرکٹر  آف دی ایئر شامل ہیں۔

میچ وننگ پرفارمنس آف دی ایئر کیٹگری کے لیے بیٹر فواد عالم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کو نامزد کیا گیا ہے۔

حسن علی کو جنوبی افریقا کے خلاف 10وکٹیں حاصل کرنے پر نامزد کیا گیا اور فواد عالم کو جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکور کرنے کی وجہ سے اس کیٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔

محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف 79 رنز کی بدولت امیدواروں میں شامل ہوئے جبکہ شاہین آفریدی کو بھارت کے خلاف تین وکٹیں لینے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیٹیگری کے لیے بھی چار امیدوار نامزد کیے ہیں جن میں ارشد اقبال، اعظم خان ، محمد وسیم جونیئر اور شاہنواز دہانی کو نامزد کیا گیا ہے۔

ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بھی 4 کھلاڑی نامزد ہوئی ہیں جن میں عالیہ ریاض، انعم امین، فاطمہ ثنا اور ندا ڈار شامل ہیں۔

پی سی بی ایوارڈز کے لیے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :