کاروبار
27 اکتوبر ، 2012

گورنر سندھ سے ملاقات ، تاجروں کی ہڑتال 15دن کیلئے موخر

گورنر سندھ سے ملاقات ، تاجروں کی ہڑتال 15دن کیلئے موخر

کراچی…نائب صدرایف پی سی سی آئی نے کہا ہے کہ کراچی کے تاجروں نے15دن کیلیے اپنی ہڑتال موٴخرکردی ہے۔علاوہ ازیں تاجر رہنماء اور معروف صنعت کار ایس ایم منیر نے بتایا کہ تاجروں نے ہڑتال کی کال گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کے بعدواپس لی ہے،گورنر نے انکی تنظیم کو فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی میں تاجروں نے امن وامان کی صورتحال بالخصوص بھتہ مافیا کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں ،اغواء برائے تاوان، ڈکیتی، لوٹ مار اور بھتہ نہ دینے پر تاجروں اور شہریوں کے قتل کے خلاف 8 نومبر کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا جبکہ کے سی سی آئی نے 3نومبر کو گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج اور 10نومبر کو ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا ۔دریں اثناء گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشاورتی اجلاس کے بعدتاجروں نے ہڑتال موٴخرکی،انھوں نے کہا کیہ تمام لوگوں کی بات چیت سننے کے بعدمسائل کوسمجھاہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ کراچی چیمبر کے رہنماوٴں سے بھی شام میں گفتگو ہوئی تھی، امید ہے وہ بھی جلد اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں :