Time 04 جنوری ، 2022
کھیل

ورلڈ کپ: بھارت کو ہرانے، سیمی فائنل تک پہنچنے پر کھلاڑیوں کو مالامال کرنے کا منصوبہ

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ورلڈ کپ سے پہلے بھارت کو ہرانے پر ایک بزنس مین کی جانب سے بلینک چیک دینے کی پیشکش کا انکشاف کیا تھا— فوٹو: فائل
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ورلڈ کپ سے پہلے بھارت کو ہرانے پر ایک بزنس مین کی جانب سے بلینک چیک دینے کی پیشکش کا انکشاف کیا تھا— فوٹو: فائل

سال 2021 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے ، ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ بھارت کو ہرانے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو مالا مال کرنے کا پلان تیار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2021 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی شاندار  رہی ہے۔انفرادی طور پر بھی پلیئرز نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست سے دوچار کیا  اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کیش انعامات دینے کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ورلڈ کپ سے پہلے بھارت کو ہرانے پر ایک بزنس مین کی جانب سے بلینک چیک دینے کی پیشکش کا انکشاف کیا تھا  لیکن بھارت کو شکست دینے کے بعد اس بلینک چیک کا معاملہ سامنے نہیں آ سکا۔

اب چیئرمین رمیز راجا کی خصوصی دلچسپی پر کھلاڑیوں کو انعامات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :