دنیا
Time 05 جنوری ، 2022

امریکی صدر نےکورونا سے بچاؤ کیلئے فائزر کی گولیوں کی خریداری دوگنا کردی

امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا سے بچاؤ کے لیے فائزر گولیوں کی خریداری دوگنا کردی ۔ —فوٹو: فائل
امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا سے بچاؤ کے لیے فائزر گولیوں کی خریداری دوگنا کردی ۔ —فوٹو: فائل 

امریکی صدر جوبائیڈن  نےکورونا سے بچاؤ کے لیے فائزر کی گولیوں کی خریداری دوگنا کردی ۔ 

امریکی صدر  نے وائٹ ہاؤس میں ماہرین کی ٹیم سے ملاقات کے بعد فائزر کی گولیوں کی تعداد 1کروڑ سے بڑھا کر 2 کروڑ کرنے کا اعلان  کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ گولیاں ڈرامائی طور پر اسپتال داخلے اور اموات کی شرح کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ،ہم نے پہلے ہی  فائزر گولیوں کا دنیا کا سب سے بڑا آرڈر دیا ہے، اب میں اس آرڈر کو دوگنا کر رہا ہوں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اومی کرون کے بارے میں فکر مند رہیں لیکن گھبرائیں نہیں تاہم اگر آپ نے ویکسین نہیں لگائی گئی تو یہ خطرے کی بات ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے 22 دسمبر کو فائزر  کی Paxlovid گولی کی ہنگامی حالت میں استعمال کی منظوری دی تھی۔

مزید خبریں :