Time 05 جنوری ، 2022
پاکستان

دادو: بارش کے باعث باڑے کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

دادو:بارش کےباعث فرحان کالونی میں بھینسوں کےباڑےکی چھت گرگئی۔

پولیس کے مطابق چھت کے ملبے میں دب کر 3افراد جاں بحق اور  2 زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کا کہنا ہےکہ جس وقت چھت گری اس وقت جاں بحق اور زخمی ہونے والے پانچوں افراد باڑے میں سوئے ہوئے تھے۔

مزید خبریں :