Time 05 جنوری ، 2022
پاکستان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی کردی

شہر میں کل شام تک وقفے وقفے سے بوندا باندی اورمعتدل بارش رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
شہر میں کل شام تک وقفے وقفے سے بوندا باندی اورمعتدل بارش رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل رات تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور شہر میں کل شام تک وقفے وقفے سے بوندا باندی اورمعتدل بارش ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں کل رات تیز بارش ہوسکتی ہے جس کے بعد  جمعے کی صبح مغربی ہواؤں کا سلسلہ سندھ سے نکل جانے کی توقع ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی حصوں میں پہاڑوں پر برفباری کا باعث بن سکتا ہے جب کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ17 یا 18 جنوری کو بلوچستان پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟

محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق  سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 35.7 اور گلشن حدید میں 32 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ  قائد آباد میں 28، ناظم آباد 23، پی اے ایف بیس فیصل22، نارتھ کراچی 22 اور  سعدی ٹاؤن 22.1 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اولڈ ائیرپورٹ پر20.7، جناح ٹرمینل 20.4، مسرور بیس 20،  گلشن معمار20.1،کیماڑی 16.5 اور  اورنگی میں 14.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں :