دنیا
Time 05 جنوری ، 2022

فتح کا جشن: طالبان نے امریکی شکست کی نشانیوں کی نمائش کردی

اس دیوار پر ان امریکی فوجیوں اور رجمنٹ کے نام کنندہ ہیں جنہوں نے افغانستان میں طالبان کیخلاف طویل جنگ میں خدمات انجام دیں۔ فوٹو اے ایف پی
اس دیوار پر ان امریکی فوجیوں اور رجمنٹ کے نام کنندہ ہیں جنہوں نے افغانستان میں طالبان کیخلاف طویل جنگ میں خدمات انجام دیں۔ فوٹو اے ایف پی

طالبان نے کابل پر قبضے اور امریکا کو بدترین شکست دینے کے بعد امریکی شکست کی نشانیوں کو نمائش کے لیے پیش کردیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق افغان صوبے غزنی کے گورنر ہاؤس  کے احاطے میں امریکی فوج کی سابق چھاؤنی کی دیوار کو  نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جو امریکی شکست کی نشانی کے طور پر دکھائی جارہی ہے۔

اس دیوار پر ان امریکی فوجیوں اور رجمنٹ کے نام کندہ ہیں جنہوں نے افغانستان میں طالبان کیخلاف طویل جنگ میں خدمات انجام دیں۔ْ

امریکی فوجی قبضے میں لیے جانے والے اڈوں کی دیواروں پر اپنے نام عہدے کے ساتھ لکھا کرتا تھے  اور اب یہ  دیوار عوامی نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔

نمائش کا مقصد طالبان کے امریکی فوج کے خلاف بیانے کو تقویت دینا ہے: فوٹوبشکریہ اے ایف پی
نمائش کا مقصد طالبان کے امریکی فوج کے خلاف بیانے کو تقویت دینا ہے: فوٹوبشکریہ اے ایف پی

رپورٹ کے مطابق نمائش کا مقصد طالبان کے امریکی فوج کے خلاف بیانیے کو تقویت دینا ہے۔

اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کے ثقافتی سربراہ ملا حبیب اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ہمیں افغانستان سمیت دنیا اور آنے والی نسلوں پر واضح کرنا ہوگا کہ کہ ہم نے امریکیوں کو شکست دی، چاہے اس کے باوجود وہ خود کو دنیا کی طاقت ور ترین پاور سمجھتے رہیں۔

مزید خبریں :