پاکستان
Time 05 جنوری ، 2022

الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ چہرہ سامنے آگیا، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ  الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ چہرہ سامنے آگیا۔

ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم کی آڑ میں کرپشن کرکے ملک کو لوٹا، سچ بولنےکا حلف اٹھا کر  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے خوردبرد کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں۔


مزید خبریں :