05 جنوری ، 2022
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ وہ الیکشن کمیشن میں پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی بھی پی ٹی آئی کی طرح فنڈنگ کی جانچ پڑتال کے منتظر ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی فنڈنگ پرالیکشن کمیشن کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں، اکاؤنٹس کی جتنی جانچ ہوقوم کے لیےاتنے ہی حقائق کی وضاحت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پتا چلے گا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی بنیاد سیاسی فنڈریزنگ پرہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی فنڈنگ کی بھی اسی طرح کی جانچ پڑتال کا منتظرہوں، قوم حقیقی سیاسی فنڈریزنگ، مفادات اور بھتہ خوری کا فرق دیکھے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آئی تھیں جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے، الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کیں۔ مکمل خبر پڑھیں۔۔