Time 07 جنوری ، 2022
پاکستان

شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب نالے میں ایک اور دھماکہ

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب گزشتہ ماہ ہونے والے دھماکے کے مقام کے قریب ہی نالے میں ایک اور دھماکہ ہوا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

شیرشاہ پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ دھماکے میں تباہ ہونے والے نجی بینک کی عمارت کے سامنے شیرشاہ کے رہائشی علاقے میں البلال ہوٹل کے ساتھ ہی منہدم کی گئی دکانوں کے پاس موجود نالے میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

شیرشاہ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ریسکیو ادارے بھی پہنچے تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر دھماکا نالے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا تاہم حتمی رپورٹ کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :