کھیل
Time 07 جنوری ، 2022

حارث رؤف کو دھونی کیجانب سے 7 نمبر کی شرٹ کا تحفہ

حارث رؤف کو سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے اپنی 7 نمبر کی شرٹ تحفے میں دے دی —فوٹو:حارث ٹوئٹڑ
حارث رؤف کو سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے اپنی 7 نمبر کی شرٹ تحفے میں دے دی —فوٹو:حارث ٹوئٹڑ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سابق بھارتی کپتان  ایم ایس دھونی نے اپنی 7 نمبر کی شرٹ تحفے میں دے دی۔

حارث رؤف ایم ایس دھونی کی جانب سے تحفے میں ان کی شرٹ پاکر خوش ہوگئے۔ 

قومی فاسٹ بولر نے دھونی کی آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگز  کی 7 نمبر کی شرٹ پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔

حارث رؤف کاکہنا تھا کہ لیجنڈ اور کیپٹن کول ایم ایس دھونی نے خوبصورت تحفے کا اعزاز بخشا ہے۔

اس کے علاوہ حارث  نے سپورٹ کرنے پر ایم ایس دھونی کی فرنچائز ٹیم کے مینجر کا شکریہ بھی ادا کیا۔


مزید خبریں :