پاکستان
Time 07 جنوری ، 2022

پی ٹی وی اور اے آر وائی کا جوائنٹ وینچر ڈیل کی تفصیل پیش کرنے میں ناکام

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں اور 8 ویں ایڈیشن کیلئے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اور نجی چینل اے آر وائی کا جوائنٹ وینچر عدالتی حکم کے باوجود ڈیل کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہا۔

پاکستان سُپر ليگ کیلئے پی ٹی وی اور اے آر وائی کے جوائنٹ وینچر نے عدالتی حکم کے باوجود ڈیل عدالت میں پیش نہیں کی جس پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

سوال اُٹھ گیا کہ پی ٹی وی ڈيل کی تفصیل کیوں نہیں دے رہا؟ کیا پی ٹی وی کسی غیر قانونی سرگرمی کو چھپانا چاہتا ہے؟ 

اس حوالے سے جیو سپر کے وکیل بہزاد حیدر کا کہنا ہےکہ آخری سماعت میں پی ٹی وی نے اپنے جواب کے ساتھ بڈنگ پراسس کے حوالے سے کوئی دستاویز جمع نہيں کروائی۔

کیس کی اگلی سماعت 19 جنوری کو ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ سیون اور ایٹ کیلئے انتباہ جاری کردیا گیا کہ اگر کوئی شخص یا پارٹی پی ٹی وی اور اے آر وائی کے اس مشترکا منصوبے پر انحصار کرتاہے تو وہ اپنی لاگت اور اپنے خرچ پر ایسا کرے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے پہلے اسپورٹس چينل جیو سپر نے اس مشترکہ منصوبے کو سازشی ملی بھگت ، پیشگی مسابقت کے بغیر اور بولی کے غیر شفاف عمل کی بنیاد پر لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ 

مزید خبریں :