صبح 4 بجے سنی لیون کے گھر پہنچنے پر میکا سنگھ کی تواضع کیسے ہوئی؟

میکا سنگھ نے سنی لیون اور ان کے شوہر کی ماضی میں کی گئی مہمان نوازی کی یاد تازہ کی__فوٹو فائل
میکا سنگھ نے سنی لیون اور ان کے شوہر کی ماضی میں کی گئی مہمان نوازی کی یاد تازہ کی__فوٹو فائل

بالی وڈ کے نامور گلوکار میکا سنگھ نے حال ہی میں اداکارہ سنی لیون کے اخلاق اور مہمان نوازی سے متعلق بات کی۔

کامیڈی پروگرام دی کپل شرما شو میں میکا سنگھ اور سنی لیون نے شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت ایک دوسرے کے حوالے سے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔

پروگرام کے دوران میکا سنگھ نے سنی لیون اور ان کے شوہر کی ماضی میں کی گئی مہمان نوازی کی یاد تازہ کی۔

گلوکار   نے بتایا کہ میں امریکی شہر لاس اینجلس کانسرٹ کے لیے گیا تھا تو سنی کے گھر بھی جانے کا سوچا، میں نے سنی کو فون پر بتایا کہ رات 11 یا 11:30 تک ان کے گھر پہنچوں گا۔

میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ مجھے سنی لیون کے گھر جانے میں تاخیر ہوگئی اور میں صبح 4 بجے ان کے گھر پہنچا، سنی اور ان کے شوہر ڈینیئل نے اتنی رات ہوجانے کے باوجود میری خاطر مدارت میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ سنی نے اس وقت میرے لیے پیزا بنایا اور ساتھ ہی انہوں نے کافی بھی بنائی، دونوں چیزیں انتہائی شاندار تھیں۔

مزید خبریں :