سنی لیون نے اپنے مداحوں کو 'فِلپ دی بوٹل' چیلنج دے دیا، کیا آپ ایسا کرسکتے ہیں؟

بالی وڈ اداکارہ سنی لیون انسٹاگرام پرکافی ایکٹیو  رہتی ہیں اور آئے دن  کوئی نہ کوئی  دلچسپ ویڈیو اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔

اس بار اداکارہ نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ 'فِلپ دی بوٹل' چیلنج کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں جبکہ انہوں نے اپنے مداحوں کو  بھی یہ  کرنے کا چیلنج دے دیا۔

فِلپ دی بوٹل چیلنج ہے کیا؟

عام طور پر سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ چلتا ہے جس میں صارفین  پلاسٹک کی بوتل جس میں کم مقدار میں پانی موجود ہوتا ہے اسے ڈھکن کی مدد سے ہوا میں اچھالتے ہیں۔

چیلنج یہ ہوتا ہو کہ بوتل ہوا میں اچھلنے کے بعد نیچے سیدھی کھڑی ہو جس میں اکثر صارفین شروع میں ناکام ہوتے ہیں لیکن کچھ دیر کی پریکٹس کے بعد  چیلنج پورا بھی کرلیتے ہیں۔

سنی لیون بھی پہلی 3کوششوں میں اس چیلنج کو پورا کرنے میں ناکام رہیں تاہم چوتھی کوشش میں وہ کامیاب ہوگئیں۔


مزید خبریں :