Time 09 جنوری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

شادی کے بعد کترینہ وکی کی پہلی سیلفی وائرل

انسٹاگرام پر کترینہ نے شادی کو ایک ماہ مکمل ہونے پر اپنی اور اشوہر اداکار وکی کوشل کی تصویر شیئر کی:فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
انسٹاگرام پر کترینہ نے شادی کو ایک ماہ مکمل ہونے پر اپنی اور اشوہر اداکار وکی کوشل کی تصویر شیئر کی:فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کے بعد پہلی سیلفی وائرل ہوگئی ۔

انسٹاگرام پر کترینہ نے شادی کو ایک ماہ مکمل ہونے پر اپنی اور شوہر اداکار وکی کوشل کی تصویر شیئر کی۔

شیئر کی گئی تصویر میں وکی کوشل نے اہلیہ کترینہ کو گلے سے لگایا ہوا ہے جبکہ اداکار جوڑی کو مسکراتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

کترینہ کیف نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ان کی خوشحال ازدواجی زندگی کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔

اداکارہ کی شیئر کی گئی تصویر چند ہی گھنٹوں میں تیزی سے وائرل ہوگئی جسے اب تک  30 لاکھ سے زائد بار مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاچکا ہے۔ 

خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل گزشتہ برس   9 دسمبر کو راجھستان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :