ہریتھک روشن رواں سال اپنی سالگرہ کیوں نہیں منائیں گے؟

ہریتھک روشن ہر سال 10 جنوری کو اپنی سالگرہ مناتے ہیں۔ —فوٹو: فائل
ہریتھک روشن ہر سال 10 جنوری کو اپنی سالگرہ مناتے ہیں۔ —فوٹو: فائل 

بالی وڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن رواں ماہ 10 جنوری کو 48 سال کے ہو جائیں گےجبکہ  ان کے مداح ان کی سالگرہ کے حوالے سے پہلے ہی پرجوش ہیں۔ 

سپر اسٹار کی سالگرہ میں صرف کچھ گھنٹے باقی ہیں اور ان کے مداحوں کی جانب سے ابھی سے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ہیپی برتھ ڈے ہریتھیک روشن  ٹرینڈ چلایا جارہا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ رواں سال  مداح  ان کی جھلک نہیں دیکھ سکیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  عام طور پر اداکار سالگرہ کے موقع پر اپنے گھر  کی عمارت سے باہر آتے ہیں اور اپنے مداحوں اور میڈیا پرسنز کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے اور تصاویر کھنچواتے ہیں۔

تاہم رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن رواں سال اپنی سالگرہ کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے نہیں منائیں گے ۔

بھارتی میڈیا کےمطابق درحقیقت، ہریتھک روشن کی پوری عمارت کو پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کے خاندان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنےکی وجہ سے قرنطینہ کر دیا گیا ہے اس لیے ہریتھیک اپنے گھر پر ہی رہیں گے تاہم رپورٹس ہیں کہ ادکار اپنے گھر والوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :