پاکستان
Time 10 جنوری ، 2022

کراچی میں سردی کی لہر برقرار، پارہ ایک بار پھر 9 تک گر گیا

کراچی میں سردی کی لہر مسلسل دوسری رات بھی برقرار رہی اور گزشتہ رات بھی شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مغرب سے ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 2 روز کے دوران درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔


مزید خبریں :