پاکستان
Time 07 جنوری ، 2022

کراچی میں کڑاکے کی سردی کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کل سے کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سےرخصت ہوچکا ہے تاہم مشرقی سندھ پراس کےاثرات دوپہرتک رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہےکہ کل سے کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ  ہونے کا امکان ہے اور یہ شدت 16 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق 16 جنوری کے بعد مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔


مزید خبریں :