کاروبار
12 جنوری ، 2022

چین میں اومی کرون کیسز بڑھنے سے عالمی 'سپلائی چین' متاثر ہونےکا خدشہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چین میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کےکیسز بڑھنے سے عالمی 'سپلائی چین' متاثر ہونےکا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

 امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ کورونا کیسز بڑھنے سے چین کی صنعتوں اور بندرگاہوں پرکام متاثر ہونے کا خطرہ ہے، دنیا کے سب سے بڑے تجارتی ملک چین میں تجارتی کام متاثر ہونے سے عالمی 'سپلائی چین' بھی شدید متاثر ہوگی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ چین میں گزشتہ سال اکتوبر سے روزانہ مقامی منتقلی کے کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، چین میں اومی کرون اور ڈیلٹا ویریئنٹ سےکورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے پر چین کے تین شہروں میں لاک ڈاؤن کیا جا چکا ہے جس سے مختلف صنعتوں میں بھی کام بند کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ چینی حکام کورونا کی روک تھام کے لیے ملک میں مزید پابندیوں کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM