Time 12 جنوری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

حریم شاہ رقم برطانیہ منتقل کرنے کی اپنی ہی بات سے مُکر گئیں

ٹک ٹاک ویڈیوز سے مشہور ہونے والی حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان سے بھاری رقم لیکر برطانیہ گئیں اور انہیں کسی نے نہیں روکا تاہم میڈیا پر خبر نشر ہونے اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے تحقیقات شروع کیے جانے کے بعد وہ اپنے دعوے سے مکر گئیں۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ کبھی دفتر خارجہ کے اندر جاکر ویڈیو بناکر شہرت حاصل کرتی ہیں تو کبھی سیاست دانوں اور  سیلبریٹیز کے ساتھ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر موضوعِ  بحث رہتی ہیں۔

اپنی ویڈیوز کی وجہ سے وہ متعدد بار اسکینڈلز میں ملوث رہیں، وزیر اعظم عمران خان، وزیر داخلہ شیخ رشید، صوبائی وزیر  فیاض چوہان اور مذہبی اسکالر مفتی قوی کے ساتھ بھی ماضی میں حریم شاہ کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آچکی ہیں۔

آج انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان سے بھاری رقم لے کر برطانیہ گئیں اور انہیں کسی نے نہیں روکا۔

حریم شاہ نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ شہری ذرا احتیاط کریں، کیوں کہ پاکستانی قانون غریب کو زیادہ پکڑتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا اعلان کردیا تاہم ایف آئی اے کی کارروائی کی خبر نشر ہوئی تو حریم شاہ نے برطانیہ رقم لے جانے کے اپنے دعوے سے فوری انکار کردیا اور کہا کہ رقم اسمگل نہیں کی، بس وڈیو بنائی۔

مزید خبریں :