12 جنوری ، 2022
بالی وڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائکہ اروڑا کی ایک دوسرے سے راہیں جدا ہونے کی خبریں بدھ کے روز میڈیا میں سامنے آئیں۔
بھارتی میڈیا پر ملائکہ اور ارجن کے بریک اپ کی خبریں کیا چلیں دونوں اداکار ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گئے اور ہر طرف ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
تاہم ارجن کپور نے میڈیا پر ان کے بریک اپ سے متعلق خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے ثابت کردیا کہ یہ تمام خبریں محض افواہیں تھیں ۔
ارجن کپور نے انسٹا گرام پر اپنی اور ملائکہ کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ 'افوہوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ، محفوظ رہیں، خوش رہیں'۔
ارجن کی پوسٹ پر ملائکہ نے بھی کمنٹ میں ہارٹ ایموجی بھیج کر میڈیا پر چلنے والی بریک اپ کی تمام خبروں کو دفن کردیا ہے۔
یاد رہے کہ بالی وڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998 میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی، 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017 میں ہوئی جس کے بعد 2019 میں ان کے ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کی تصدیق ہوئی تھی۔