عثمان بزدار کے عشائیے میں 30 ارکان قومی اسمبلی غیر حاضر، فہرست وزیراعظم کو پیش

ارکان قومی اسمبلی کی مٹن قورمہ، چکن قورمہ، مچھلی، بریانی سے تواضع کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے فرداً فرداً ملے— فوٹو: فائل
ارکان قومی اسمبلی کی مٹن قورمہ، چکن قورمہ، مچھلی، بریانی سے تواضع کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے فرداً فرداً ملے— فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں منی بجٹ کی منظوری کے معاملے پر حکومت متحرک ہوگئی ہے اور وزیراعظم عمران خان جمعرات کو خود پارلیمنٹ جائیں گے اور وہاں قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی کو آج رات ہی اسلام آباد پہنچے کی ہدایت کردی ہے جبکہ وزیراعلیٰ کے پی اور پنجاب نے علیحدہ علیحدہ اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے پارٹی اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں دیے گئے عشائے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد اراکین شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے کے موقع پرپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کی حاضری لگائی گئی، عشائیے میں نہ آنے والے پارٹی ارکان اسمبلی کی فہرست تیار کی گئی اور وزیراعظم کو  بھجوا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کی مٹن قورمہ، چکن قورمہ، مچھلی، بریانی سے تواضع کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے فرداً فرداً ملے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عشائیے کے دوران کل اسمبلی میں منی بجٹ کی منظوری سے متعلق بات نہیں کی۔

مزید خبریں :