صرف 13.5 سیکنڈز میں آپ کا آرڈر ٹیبل پر پہنچانے والا ریسٹورنٹ

 
میکسکو کے شہر گواڈالاجارا میں کارنے گیری بالدی نامی ریسٹورنٹ میں جہاں آپ کا آرڈر صرف 13.5 سیکنڈز میں آپ کی ٹیبل پر ہوگا۔—فوٹو: فائل
میکسکو کے شہر گواڈالاجارا میں 'کارنے گیری بالدی' نامی ریسٹورنٹ میں جہاں آپ کا آرڈر صرف 13.5 سیکنڈز میں آپ کی ٹیبل پر ہوگا۔—فوٹو: فائل 

جب آپ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے جاتے ہیں تو اکثر شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ہمارا آرڈر دیر سے آیا، تو پریشان نہ ہوں آپ کی اس مشکل کا حل میکسکو کے ایک ریسٹورنٹ کے پاس ہے۔

جی ہاں میکسکو کے شہر گواڈالاجارا میں 'کارنے گیری بالدی' نامی ریسٹورنٹ میں آپ کا آرڈر صرف 13.5 سیکنڈز میں آپ کی ٹیبل پر ہوگا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق میکسکو کے کارنے گیری بالدی ہوٹل نے دنیا کا سب سے جلدی آرڈر اپنے کسٹمر کو دینے کا گنیز ورلڈریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہوا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق یہ ریسٹورنٹ 1996 سے اپنے کسٹمرز کو صرف 13.5میں ان کا آرڈر فراہم کررہا ہے۔

یہ کیسے ممکن ہے ؟

معلوم ہوا ہے کہ اس میکسکین ریسٹورنٹ میں جو کھانے ملتے ہیں وہ اصل میں پکنے میں کافی وقت لیتے ہیں لہٰذا ریسٹورنٹ کا عملہ ریسٹورنٹ کھولنے سے قبل ہی سارے پکوان پکا کر رکھ لیتے ہیں۔

تاہم جیسے ہی کسٹمرز آرڈر دیتے عملہ فوراً 15 سیکنڈز سے بھی کم وقت میں  ان کا کھانا میز پر لادیتا ہے  ۔

اپنی تیز آرڈر کی ڈیلیوری کی وجہ سے یہ ریسٹورنٹ کافی مقبول ہے اور لوگ دوسرے ممالک سے بھی یہاں کھانا کھانے آتے ہیں۔

مزید خبریں :