پاکستان
Time 14 جنوری ، 2022

بدقسمتی ہے ڈبل روٹی اور مرغی کو بھی لگژری آئٹم کہا گیا: مفتاح اسماعیل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حکومت کی جانب سے   ڈبل روٹی اور مرغی کو لگژری آئٹم قراردینے پر برس پڑے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے  منی بجٹ کی منظوری کے حوالے سے گفتگو کی اور  کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ڈبل روٹی اور مرغی کو لگژری آئٹم کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں حکومت کے پاس قومی اسمبلی میں عددی اکثریت تو ہے مگر جمعرات کو حکومت اس پوزیشن میں نہیں تھی کہ اعتماد کا ووٹ لے سکے۔

خیال رہے کہ  حکومت نے 30 دسمبر 2021 کو ضمنی مالیاتی بل 2021 (منی بجٹ) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان 2021ء بل قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا   جس کے بعد گزشتہ روز  قومی اسمبلی نے ضمنی مالیاتی بل 2021 کثرت رائے سے منظور کرلیا اور اپوزیشن کی پیش کردہ تمام ترامیم مسترد کردی گئیں۔

مزید خبریں :