پاکستان
Time 14 جنوری ، 2022

اِن ہاؤس تبدیلی آئی تو وزیراعظم کے امیدوار آپ ہیں؟ صحافی کا شاہ محمود سے سوال

ایوان میں قانون سازی اور ضمنی مالیاتی بل نے اس پر مہر تصدیق ثبت کردی،آپ نے دیکھا اپوزیشن کو شکست ہوئی: شاہ محمود قریشی/ فائل فوٹو
 ایوان میں قانون سازی اور ضمنی مالیاتی بل نے اس پر مہر تصدیق ثبت کردی،آپ نے دیکھا اپوزیشن کو شکست ہوئی: شاہ محمود قریشی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اِن ہاؤس تبدیلی کا امکان مسترد کردیا۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی سیشن کے موقع پر صحافی نے شاہ محمود سے سوال کیا کہ ان ہاوس تبدیلی آئی تووزارتِ عظمیٰ کےامیدوار آپ ہوں گے یاپرویزخٹک؟ اس پر شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی نہیں آرہی اور عمران خان پر ایوان کا اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں قانون سازی اور ضمنی مالیاتی بل نے اس پر مہر تصدیق ثبت کردی،آپ نے دیکھا اپوزیشن کو شکست ہوئی۔


مزید خبریں :