پاکستان
Time 14 جنوری ، 2022

شہباز شریف کی سابق کرکٹر شعیب اختر کے گھر آمد

ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے شہباز شریف کے ہمراہ شعیب اختر کے گھر جانے کی تصویر شیئر کی: فوٹو احسن اقبال ٹوئٹر
ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے شہباز شریف کے ہمراہ شعیب اختر کے گھر جانے کی تصویر شیئر کی: فوٹو احسن اقبال ٹوئٹر

(ن) لیگ کے صدر شہباز شریف سابق کرکٹر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے شہباز شریف کے ہمراہ شعیب اختر کے گھر جانے کی تصویر شیئر کی۔

احسن اقبال نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ہمراہ شعیب اختر کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ گئے تھے۔

خیال رہے کہ شعیب اختر کی والدہ گزشتہ ماہ انتقال کرگئی تھیں جس کی اطلاع انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے دی۔

مزید خبریں :