Time 14 جنوری ، 2022
کھیل

فٹبال فیڈریشن کا ہیڈ آفس سرکاری دفتر میں تبدیل؟

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔ فوٹو: ہارون ملک
پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔ فوٹو: ہارون ملک  

کراچی: پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ آفس کو سرکاری دفتر میں تبدیل کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر تصاویر زیر گردش ہیں۔

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور لکھا کہ کل کا فیفا ہاؤس، آج کا گورنمنٹ آفس۔

ہارون ملک نے یہ بھی لکھا کہ معاملے پر حکومت کے فوری ایکشن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ حکومت نے نومبر میں فیفا ہاؤس کا قبضہ لیا، پی ایف ایف کو حوالگی میں تاخیر کیوں؟

ہارون ملک کی شیئر کردہ تصاویر میں فیفا آفس میں ریونیو افسران کی تختیاں لگی ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ فیفا ہاؤس پر گزشتہ سال مارچ میں اشفاق گروپ نے قبضہ کیا تھا، اشفاق گروپ کے قبضے کے بعد فیفا نے دفاتر کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

مزید خبریں :