ایسے پیاز تیار جنہیں کاٹتے وقت آنسو نہ آئیں

پیاز جہاں ہمارے گھروں میں کھانے تیار کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، وہیں ان کو کاٹنے کے دوران آنکھوں سے آنسو بھی نکلتے ہیں  —فوٹو: فائل
پیاز جہاں ہمارے گھروں میں کھانے تیار کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، وہیں ان کو کاٹنے کے دوران آنکھوں سے آنسو بھی نکلتے ہیں  —فوٹو: فائل 

پیاز جہاں ہمارے گھروں میں کھانے میں استعمال کیے جاتے  ہیں، وہیں ان کو کاٹنے کے دوران  آنکھوں سے آنسو بھی نکلتے ہیں، جس سے ہر کوئی پریشان ہوتا ہے۔

تاہم برطانیہ کی سپر مارکیٹ میں ایسے پیاز فروخت کیلئے تیار ہیں جن کو کاٹتے وقت آنکھوں میں آنسو نہیں آئیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی سپر مارکیٹ میں پیاز کی یہ خاص قسم اگلے ہفتے سے فروخت کیلئے دستیاب ہوگی۔

ان خاص پیازوں کو سنیون(Sunion)کا نام دیا گیا ہے جو کہ حساس آنکھوں والے افراد کیلئے بہترین ہے  —فوٹو: اے اے پی
ان خاص پیازوں کو سنیون(Sunion)کا نام دیا گیا ہے جو کہ حساس آنکھوں والے افراد کیلئے بہترین ہے  —فوٹو: اے اے پی 

ان خاص پیازوں کو سنیون(Sunion)کا نام دیا گیا ہے جو کہ حساس آنکھوں والے افراد کیلئے بہترین ہیں جبکہ یہ ذائقے میں بھی میٹھے ہیں اور انہیں عام پیاز کی طرح کھانے میں پکانے کے ساتھ سلاد میں کچا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

برطانوی سپر مارکیٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ  پیاز ہمارے صارفین کے لیے کافی مددگار ثابت ہوں گے جنہیں ہم  18 جنوری سے کچھ منتخب اسٹورز پر متعارف کروانے جارہے ہیں۔

یہ پیاز کس کی ایجاد ہے؟

یہ پیاز جرمن کیمیکل کمپنی (بی اے ایس ایف )کے لیے کام کرنے والے پلانٹ بریڈر رِک واٹسن کی ایجاد ہے  —فوٹو:فائل
یہ پیاز جرمن کیمیکل کمپنی (بی اے ایس ایف )کے لیے کام کرنے والے پلانٹ بریڈر رِک واٹسن کی ایجاد ہے  —فوٹو:فائل 

کاٹتے وقت آنسو نہ لانے والے یہ پیاز جرمن کیمیکل کمپنی (بی اے ایس ایف )کے لیے کام کرنے والے پلانٹ بریڈر رِک واٹسن کی ایجاد ہیں ،جنہوں نے 1980 کی دہائی کے آخر میں جدت پر کام کرنا شروع کیا اور پیاز کی منفرد قسم کی تخلیق کے لیے جینیاتی تبدیلی کے بجائے قدرتی تکنیکوں کا استعمال کیا۔

رپورٹس کے مطابق  پیاز کی اس خاص قسم کی افزائش میں 30 سال سے زیادہ کا عرصہ لگا جس میں ایک پیاز کی ایسی قسم تلاش کی گئی جن میں کاٹنے پر نکلنے والے بخارات اتنے طاقتور نہیں کہ آنکھوں میں آنسو آئیں۔

اس کے علاوہ ان پیازوں میں جینیاتی طور کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور انہیں ایک مکمل  قدرتی کراس بریڈنگ پروگرام کے ذریعے اُگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سنیون، جن کی قیمت معیاری پیاز سے زیادہ ہے، امریکا کے کچھ مقامات پر  پہلے ہی فروخت  کیلئے دستیاب تھے لیکن عالمی سطح پر ان کی پذیرائی نہیں ہوئی ۔ 

2018  میں امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ  کے ایک جائزے میں کہا گیا کہ یہ پیاز ذائقے میں  بہت میٹھے تھے ،اتنے میٹھے کہ آپ  بیٹھ کر پوپ کارن کی طرح کھا سکتے تھے۔