ایمن اور جنت مرزا میں لفظی جنگ، ٹک ٹاک اسٹار کا اداکارہ کو سخت جواب

جنت مرزا نے ایمن کے وائرل ویڈیو کلپ پر ردعمل کا اظہار کیا اور ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی__فوٹو: انسٹاگرام
جنت مرزا نے ایمن کے وائرل ویڈیو کلپ پر ردعمل کا اظہار کیا اور ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی__فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ایمن خان اور پاکستان کی نامور ٹک ٹاکر جنت مرزا میں لفظی جنگ جاری ہے۔

اس سرد جنگ کا آغاز اس وقت ہوا جب ایمن سے ویب شو وائس اوور مین کے میزبان وجاہت رؤف نے جنت مرزا کو کوئی مشورہ دینے کا کہا جس پر اداکارہ نے انہیں میک اپ کم کرنے کا مشورہ دیا۔

جنت مرزا نے ایمن کے وائرل ویڈیو کلپ پر ردعمل کا اظہار کیا اور ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہیں لِپ سنکنگ کرتے دیکھا گیا، ویڈیو میں کہا جارہا تھا کہ ’کسی کے گھر کا مسئلہ ہے آپ کو کیا حق ہے کسی کی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا، کس نے آپ کو یہ حق دیا کہ کسی کی زندگی میں دخل اندازی کرو‘۔

جنت کی اس ویڈیو کے بعد ناقدین کی جانب سے ٹک ٹاکر پر تنقید کی جانے لگی، ناصرف اداکارہ بلکہ ٹک ٹاکر کے مداح آمنے سامنے آگئے۔

جنت مرزا نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا تو اس پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ایمن نے وہ بات ایسے ہی کہی تھی، آپ نے اس پر ویڈیو بنائی جو کہ غلط ہے۔

جواب میں ٹک ٹاکر نے وضاحت پیش کی اور سخت الفاظ میں کہا کہ میں نے اس ویڈیو پر کسی کا نام نہیں لیا لہٰذا آپ لوگ خود سے تصور کرنا بند کریں۔

جنت مرزا نے لکھا کہ دوسروں کو پرکھنے سے پہلے اپنے آپ کو اچھی طرح دیکھ لینا چاہیے، میں ہر ایک کی عزت کرتی ہوں لیکن ہماری انڈسٹری کی اداکارائیں کیوں دوسروں کو ان کے ذاتی معاملات میں نصیحت کرتی ہیں؟

ٹک ٹاکر نے لکھا کہ جس لڑکی (ایمن خان) نے مجھے نصیحت کی انہوں نے ایک بار اداکارہ ماورہ حسین کی جسامت پر بھی بات کی تھی، انہوں نے نامور فنکاروں پر تنقید کی تھی، آپ جب تک دوسروں کو عزت نہیں دیں گے تو آپ کو بھی عزت نہیں دی جائے گی۔

مزید خبریں :