جب کارتک آریان منت کے باہر شاہ رخ کے ساتھ سیلفی لینے میں کامیاب ہوئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی وڈ کے نوجوان اداکار کارتک آریان کا شمار  ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو مختصر عرصے میں فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے اور  اب ان کے بے شمار مداح ہیں جو ان کے ساتھ ایک سیلفی لینے کی خواہش رکھتے ہیں۔

فلم انڈسٹری میں آمد سے قبل خود کارتک آریان بھی اس وقت کے سپر اسٹارز کے ساتھ سیلفی کے شوقین تھے، ایک انٹرویو میں کارتک نے بتایا کہ  جب کئی سال قبل وہ پہلی بار ممبئی آئے تھے تو انہوں نے پہلی بار جس فلمی شخصیت کے ساتھ سیلفی لی، وہ شاہ رخ خان تھے۔

کارتک نے بتایا کہ ممبئی آنے کے بعد وہ شاہ رخ خان کے گھر 'منت' پہنچ گئے، وہ اتوار کا دن تھا اور وہاں دیگر مداح بھی موجود تھے، میں نے سنا تھا کہ اتوار کو شاہ رخ  گھر کی بالکونی پہ آکر مداحوں کو ہاتھ ہلاتے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ اس روز اتفاق سے شاہ رخ خان اپنی کار سے نکل کر گھر میں داخل ہو رہے  تھےکہ مجھے موقع مل گیا کہ میں ان کے ساتھ تصویر لے سکوں۔

جب ان سے پوچھ گیا کہ کیا انہوں نے اس بارے میں شاہ رخ کو کبھی بتایا؟ تو کارتک نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ نہیں، انہیں کبھی نہیں بتایا۔


مزید خبریں :