15 جنوری ، 2022
وفاق اور خیبر پختونخوا میں برسراقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان اپنی ہی حکومت پرپھٹ پڑے۔
اپنے بیان میں نور عالم خان نے کہا کہ سارے مسائل اسمبلی کی اگلی تین قطاروں میں بیٹھے لوگوں کی وجہ سے ہیں، ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پشاور کے لوگوں کا کیا قصور ہے؟ انہیں نہ گیس ملتی ہے نہ بجلی، کیا پشاور پاکستان میں نہیں؟ کیا پاکستان میں صرف چار اضلاع سوات، نوشہرہ، صوابی اور میانوالی ہی ہیں؟